کراچی میں ٹریفک حادثات نہ رک سکے، آج بھی 2 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں ٹریفک حادثات نہ رک سکے، آج بھی 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ماڑی پورمیں ٹرک کی ٹکر سے خاتون اوربچی سمیت تین افراد زخمی ہوئے۔

کراچی میں مختلف ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ٹریفک حادثات عزیز آباد ، رزاق آباد اور ماڑٰی پور کے علاقے میں پیش آئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ، گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق متوفی 18 سالہ گل شاد کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی۔

رزاق آباد کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا جبکہ ماڑی پور ٹھنڈی سڑک کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر سے خاتون اور بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں 25 سالہ ریا،7 سالہ عیرج اور 32 سالہ فیضان شامل تھے، جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Similar Posts