مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی رسد و طلب پر خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا رجحان تیل کی خریداری کی جانب بڑھ گیا ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں 2.19 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 79.11 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں 2.06 ڈالر فی بیرل کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد نئی قیمت 75.90 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
صدر ٹرمپ کا ایران پر حملے کے بعد رجیم چینج کا مطالبہ
ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جو عالمی معیشت پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔