کراچی میں چنگچی رکشے پر پابندی کیخلاف احتجاج اور دھرنے دینے کی دھمکی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن نے پابندی کے خلاف احتجاج اور دھرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پابندی سے مستثنیٰ سڑکوں پر بھی چالان کیا جارہا ہے، کمشنر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لیں، ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

آل کراچی چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن نے کراچی میں چنگچی رکشے پر پابندی کے خلاف احتجاج اور دھرنے دینے کی دھمکی دے دیا۔

کراچی پریس کلب میں آل کراچی چنگچی رکشا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر افتخار احمد اور جنرل سیکرٹری حاجی عامر نے پریس کانفرنس کے دوران کمشنر کراچی کی جانب سے شہر کی 20 شاہراہوں پر چنگچی رکشہ پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بصورت دیگر شہر میں بڑے پیمانے پر دھرنے اور احتجاج کیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکار ان شاہراہوں پر بھی چلان کرنے لگے جہاں چنگچی رکشہ چلانے پر پابندی نہیں، ہم نے کمشنر کراچی کے نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج بھی کیا ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ ان کے رکشے سندھ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے منظور شدہ ہیں، اس لیے 144 کے تحت شہر میں چنگچی رکشہ کو چلنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

Similar Posts