لاہور: شادی ہال میں خاتون ویٹر پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

پنجاب کے شہر لاہور میں خاتون ویٹر پر بدترین تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے خاتون ویٹر پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون شادی ہال میں ویٹر کا کام کرتی تھی، ملزم نے خاتون سے ہال میں تلخ کلامی کی جس پر خاتون ویٹر نے منع کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاتون نے ہال مینجر کے دفتر میں ملزم کے متعلق شکایت کی تاہم دفتر میں پہلےسے موجود ملزم اللہ وسایا نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

Similar Posts