کراچی: ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، 2 فرار اور 2 کی شہریوں نے درگت بنادی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، 4 ڈاکوؤں میں سے 2 فرار اور 2 کی شہریوں نے درگت بنادی جبکہ تشدد کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی چینیوٹ اسپتال کے قریب ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 لٹیروں نے شہری سے لوٹ مار کی۔

شہری نے مزاحمت شروع کردی جس پر قریبی عوام بھی پہنچ گئے، 4 ڈاکوؤں میں سے 2 فرار ہوگئے جبکہ 2 کی شہریوں نے درگت بنادی۔

پولیس کے مطابق شدید تشدد کے بعد اسماعیل اور احسان نامی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

Similar Posts