ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستان نے قطر کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

0 minutes, 1 second Read

پاکستان نے قطر کو شکست دے کر ایشین والی بال نیشنز کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بحرین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے دفاعی چیمپئن قطر کی ایک نہ چلنے دی، پاکستان نے اسٹریٹ سیٹس میں 0-3 سے آؤٹ کلاس کرکے قطر کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔

مناما میں جاری ایشین نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم قطر کے خلاف شروع ہی سے حاوی رہی، پہلے سیٹ میں پاکستان نے 25-22 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سیٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور دوسرا سیٹ بھی25-22 سے جیت کر دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

بیسٹ آف فائیو سیمی فائنل کے تیسرے سیٹ میں بھی پاکستانی ٹیم نے حریف قطر کی ٹیم کو کسی بھی لمحے برتری نہ لینے دی اور تیسرے سیٹ کو ہی فیصلہ کن سیٹ بنا دیا ، پاکستان نے25-21 کی کامیابی کے ساتھ ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

پاکستاں کی جانب سے عثمان فریاد علی اور مراد جہاں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کل اپنا پہلا اے وی سی نیشنز کپ ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گی۔

Similar Posts