ایران پر جوابی حملے کا حق رکھتے ہیں، قطر کی حملے کی مذمت

0 minutes, 0 seconds Read

قطر نے ایران کی جانب سے العدید ایئر بیس پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے، اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس اقدام کو ریاستِ قطر کی خودمختاری، اس کی فضائی حدود، بین الاقوامی قانون، اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی تصور کرتے ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری کی جانب سے ایکس پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم یہ مؤقف واضح کرتے ہیں کہ قطر کو اس کھلی جارحیت کی نوعیت اور شدت کے مطابق براہِ راست جواب دینے کا حق حاصل ہے، جو بین الاقوامی قانون کے دائرے میں ہوگا۔

ایران نے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں داغ دیے، پاور پلانٹ تباہ، بجلی کی فراہمی متاثر

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری کی جانب سے ایکس پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم یہ مؤقف واضح کرتے ہیں کہ قطر کو اس کھلی جارحیت کی نوعیت اور شدت کے مطابق براہِ راست جواب دینے کا حق حاصل ہے، جو بین الاقوامی قانون کے دائرے میں ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بات کا اطمینان دلاتے ہیں کہ قطر کے فضائی دفاعی نظام نے اس حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا اور ایرانی میزائلوں کو روک لیا، حملے کی مکمل تفصیلات پر مشتمل ایک جامع بیان بعد میں وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

ایران نے قطر اور عراق میں امریکی ایئر بیسز پر میزائل برسا دیئے

ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ اس طرح کی اشتعال انگیز عسکری کارروائیوں کا تسلسل خطے کی سلامتی اور استحکام کو شدید خطرے میں ڈال دے گا، اور یہ اقدامات عالمی امن و سلامتی کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

یو اے ای نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردیں

متحدہ عرب امارات نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Similar Posts