سن اسکرین ہماری جلد کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ یہ ہمیں سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے بچاتی ہے جو جلد کی عمر بڑھا سکتی ہیں اور مختلف مسائل جیسے جلد کا کینسر اور رنگت میں تبدیلی کا باعث بن سکتی ہیں۔
اب سن اسکرین کے نئے فارمز بھی مارکیٹ میں آ گئے ہیں، جیسے کہ سن اسکرین اسٹکس جو بہت مقبول ہو رہے ہیں۔ یہ اسٹکس آسانی سے جیب میں رکھے جا سکتے ہیں اور جلد پر لگا کر آپ کو سورج کی مضر رساں شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
گرم موسم میں ٹھنڈا شاور لینے سے جسم پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں؟
سن اسکرین اسٹکس کے فوائد
سن اسکرین اسٹکس کا سب سے بڑا فائدہ ان کا استعمال میں آسان ہونا ہے۔ آپ انہیں کہیں بھی لے جا سکتے ہیں اور جلد پر لگانا بہت سادہ ہوتا ہے۔ یہ چھوٹے حصوں جیسے ناک، کان اور جبڑے پر بھی بہترین کام آتے ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر آپ میک اپ کر کے باہر جا رہے ہوں تو یہ اسٹکس آپ کی جلد پر آسانی سے لگ سکتے ہیں بغیر میک اپ خراب کیے۔
سن اسکرین اسٹکس کے نقصانات
لیکن سن اسکرین اسٹکس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہر دفعہ اسٹک لگانے سے آپ کو پتہ نہیں چلتا کہ آپ کی جلد پر کافی مقدار میں سن اسکرین لگ رہی ہے یا نہیں۔ اگر آپ زیادہ مقدار میں لگائیں تو یہ آپ کی جلد کو چکنائی یا مہاسوں کا شکار بنا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں، کچھ سن اسکرین اسٹکس میں کم ایس پی ایف ہوتا ہے جو مناسب تحفظ نہیں دے پاتا۔
دو منہ والے بالوں سے نجات حاصل کریں اور پائیں خوبصورت گھنے بال
کیا سن اسکرین اسٹکس استعمال کرنی چاہیے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ سن اسکرین اسٹکس مکمل طور پر روایتی سن اسکرین کا متبادل نہیں ہیں، لیکن یہ استعمال میں بہت آسان ہیں اور آپ کو بار بار سن اسکرین لگانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان کا استعمال بہتر ہے، لیکن آپ صبح سن اسکرین لوشن استعمال کریں اور دن کے دوران اسٹک سے دوبارہ لگائیں۔
ان کا انتخاب کیسے کریں؟
اگر آپ سن اسکرین اسٹک خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو کچھ چیزیں دھیان میں رکھیں۔
وہ اسٹک منتخب کریں جو ”غیر کومڈو جینی“ ہو یعنی جو جلد کے مساموں کو بند نہ کرے۔
خوشبو اور پیرافین سے پاک ہو تاکہ جلد حساس نہ ہو۔
آملہ اور کری پتہ: آپ کے لمبے اور سیاہ بالوں کا قدرتی حل
سن اسکرین اسٹکس ایک اچھا آپشن ہیں لیکن ان کا استعمال مکمل طور پر سن اسکرین لوشن کا متبادل نہیں ہے۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ صبح لوشن استعمال کریں اور دن بھر اسٹک سے دوبارہ لگائیں۔