اسرائیل-ایران جنگ بندی: پی آئی اے کا مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال

0 minutes, 0 seconds Read

مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب، بحرین، قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق اب تمام پروازیں شیڈول کے مطابق جاری رہیں گی اور مسافر اپنی پروازوں سے متعلق معلومات کے لیے پی آئی اے انکوائری دفاتر یا ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی کے باعث پی آئی اے نے مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک، خصوصاً بحرین اور قطر کے لیے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر موخر کر دیا تھا تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایران اور اسرائیل جنگ بندی پر متفق، ’سیز فائر کا نفاذ ہوگیا‘

جنگ بندی کے بعد اب خطے میں صورتحال قدرے معمول پر آنے لگی ہے، جس کے پیش نظر پی آئی اے نے اپنی بین الاقوامی پروازوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے پی آئی اے انکوائری سےرابطہ کرسکتے ہیں۔

Similar Posts