کے الیکٹرک کی طویل لوڈشیڈنگ پر صارفین کی شکایات، نیپرا کا نوٹس، شوکاز جاری

0 minutes, 0 seconds Read

کے الیکٹرک کے خلاف صارفین کی شکایات پر نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ نیپرا کے مطابق بل ادا کرنے کے باوجود شہریوں کو طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک ڈیفالٹرز کے نام پر فیڈرز بند کرکے بل ادا کرنے والوں کو بھی بجلی سے محروم کر رہا ہے۔

کے الیکٹرک کی بجلی 4.69 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر فیصلہ مؤخر

کمپنی نے کئی گھنٹے فیڈر لیول پر لوڈشیڈنگ کی جس کا کوئی جواز پیش نہیں کیا گیا۔صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر شکایات موصول ہوئیں جنہیں نظر انداز کیا گیا۔ نیپرا نے اس معاملے پر کے الیکٹرک کو متعدد بار تحریری طور پر آگاہ کیا مگر خاطر خواہ اقدامات نہ کیے گئے۔

Similar Posts