وزیراعظم کی چینی سفیر سے ملاقات، پاک چین دوستی کو نئی جہت دینے پر گفتگو

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سی پیک، علاقائی سلامتی ،معاشی صورتحال سمیت ایران-اسرائیل تنازع میں حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کامیاب انعقاد کیلئےنیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں پر مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی روابط کو مضبوط بنائے گا بلکہ خطے میں خوشحالی کا ذریعہ بھی بنے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب اور قطر سے سفراء سے رابطہ، ایران کے امریکی فوجی اڈے پر حملے پر اظہار تشویش

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی میکرو اکنامک آؤٹ لک میں بہتری آئی ہے اور حکومت معیشت کے استحکام کے لیے پرعزم ہے۔ چینی سفیر نے پاکستان کے سفارتی فورمز پر مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی اور پاک-چین تعاون کے مختلف پہلوؤں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

Similar Posts