بجلی صارفین کیلئے خوشخبری: بنیادی ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کی منظوری

0 minutes, 0 seconds Read

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ریلیف کی خبر، نیپرا نے بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد بجلی صارفین کو آئندہ مہینوں میں بلوں میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف 34 روپے فی یونٹ مقرر کرتے ہوئے اوسط بنیادی ٹیرف میں کمی کی باضابطہ منظوری حکومت کو بھجوا دی ہے۔ ٹیرف میں یہ کمی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کے فیصلے سے مشروط ہے۔

نیپرا نے صارفین کی شکایات پر کے الیکٹرک کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

وفاقی حکومت اب اس فیصلے پر عملدرآمد کیلئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی، جس کے بعد نئی قیمتیں لاگو ہوں گی۔ نیپرا حکام کے مطابق یہ اقدام عوام پر پڑنے والے مالی بوجھ میں کمی لانے کے لیے کیا گیا ہے اور اس سے مہنگائی کے دباؤ میں کچھ حد تک کمی آئے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی سے متعلق فیصلے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی تاکہ عوام کو فوری ریلیف دیا جا سکے۔

Similar Posts