’بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر سیاسی و نجی زندگیوں پر اپنی چونکا دینے والی پیشگوئیاں پیش کر کے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس بار نشانے پر ہیں سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔

سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قسمت سے اب وزیراعظم ہاؤس کی شیروانی نکل چکی ہے۔ ان کے بقول، ستارے اب اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ وہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں گے۔

سامعہ خان نے نجی ٹی وی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’وقت بدل چکا ہے، اور خان صاحب کے نصیب کا سیاسی باب بند ہو چکا ہے‘۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے ایک نیا دعویٰ کیا کہ ایک بڑے گھر کی لڑکی ان کے پاس آئی، جو کالے جادو کی مدد سے بلاول بھٹو سے شادی کرنا چاہتی ہے تاکہ خاتون اول بن سکے۔

سامعہ خان نے عمران خان کی نجی زندگی پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اب وہ چوتھی شادی نہیں کریں گے۔

دوسری طرف، بلاول بھٹو زرداری کے لیے ستارے خاصے مہربان دکھائی دے رہے ہیں۔ سامعہ کے مطابق، ’بلاول جوپیٹر کی خاص پوزیشن کے ساتھ پیدا ہوئے ہیں، اور یہی سیارہ اس وقت ان پر مہربانی کی بارش کر رہا ہے۔ یہ سال ان کے لیے نہ صرف سیاسی بلکہ ذاتی خوشیوں کے لیے بھی بہت موزوں ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا، ’بلاول کے لیے اس سال شادی کے امکانات روشن ہیں، اور وہ سیاسی اسٹیج کے ساتھ ساتھ شادی کے اسٹیج پر بھی جلوہ گر ہو سکتے ہیں۔‘

سامعہ خان کی یہ پیشگوئیاں جہاں ایک طرف دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں، وہیں سوشل میڈیا پر بھی بحث و تبصرے کا طوفان اٹھ چکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ قسمت کی بساط پر واقعی ان ستاروں کی چال سچ ثابت ہوتی ہے یا سیاست اور تقدیر کوئی نیا موڑ لے لیتی ہے۔

Similar Posts