لوئر دیر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر عوام کا دھاوا، ایس ڈی او تشدد سے زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

لوئردیر میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج پر مشتعل مظاہرین نے ایس ڈی او پیسکو طارق خان کے دفتر پر دھاوا بول کر ایس ڈی او پر کرسیوں اور لاتھوں اور مکوں برسا دی۔

لوئر دیر میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا۔ مشتعل شہریوں نے پیسکو کے ایس ڈی او طارق خان کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے دفتر میں داخل ہو کر ایس ڈی او پر کرسیوں، لاٹھیوں اور مکوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں طارق خان شدید زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد انہیں فوری طور پر زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، جب کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام نے صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔ پیسکو حکام کی جانب سے فی الحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ لوئر دیر کے شہری گزشتہ کئی ہفتوں سے بدترین لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف سراپا احتجاج تھے، تاہم حکام کی جانب سے شنوائی نہ ہونے پر آج عوامی ردعمل پرتشدد صورت اختیار کر گیا۔

Similar Posts