”برے ادارے، برے لوگ“ – ٹرمپ کی ایک بار پھر سی این این اور نیو یارک ٹائمز پر تنقید

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سی این این، نیویارک ٹائمز پر تنقید کر دی۔ انھوں نے کہا کہ جعلی خبروں والے رپورٹرز کو برطرف کیا جانا چاہیئے۔ صحافت کے نام پر گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابل قبول ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی میڈیا اداروں سی این این اور نیو یارک ٹائمز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر ”جعلی خبروں“ کے فروغ کا الزام عائد کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر جاری بیان میں ان اداروں سے وابستہ صحافیوں کو ”بدنیت اور خطرناک عزائم رکھنے والے افراد“ قرار دیا۔

ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہ ہونے کی رپورٹس پر ٹرمپ خاتون صحافی پر برس پڑے

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایسے رپورٹرز کو برطرف کر دینا چاہیے جو جعلی خبریں پھیلا کر عوام میں اشتعال اور غلط فہمیوں کو جنم دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صحافت کے نام پر گمراہ کن پروپیگنڈا ناقابلِ قبول ہے اور ایسے ”برے اداروں کے برے لوگ“ جمہوری اقدار کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

امریکی صدر نے الزام لگایا کہ بعض میڈیا ادارے دانستہ طور پر جھوٹ پر مبنی خبریں نشر کر کے امریکی معاشرے کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹرمپ ماضی میں بھی متعدد بار مین اسٹریم امریکی میڈیا کو ”فیک نیوز“ قرار دے چکے ہیں، اور وہ اپنی صدارت کے دوران میڈیا سے مستقل محاذ آرائی میں رہے ہیں۔

Similar Posts