محرم الحرام کا چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

0 minutes, 0 seconds Read

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کررہے ہیں۔

اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے نمائندے اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں سمیت مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام شرکت کررہے ہیں۔

اجلاس میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لئے زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی رابطے کیے جائیں گے، چاند نظر آنے یا نظر نہ آنے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد پریس کانفرنس میں کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں مطلع گرد آلود ہے، چاند نظر آنے کی امکانات کم ہیں، چاند نظر آنے کا دورانیہ 8 بج کر 10 منٹ سے لے کر 9 بجے تک ہے، چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ ہے۔

Similar Posts