پیاز کا رس نہیں خمیر شدہ پیاز کا رس، گرتے بالوں کا موثرعلاج

0 minutes, 0 seconds Read

ہم سب نے کبھی نہ کبھی یہ تجربہ کیا ہے کہ کچن میں پیاز کا رس نکال کر اسے بالوں میں لگایا، یہ امید کرتے ہوئے کہ بالوں کا جھڑنا بند ہو جائے گا۔

یہ ایک مشہور گھریلو نسخہ ہے جو ماں، دادی، نانی اور ہر ڈی آئی وائی ویڈیو میں بتایا جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ نے پیاز کا رس اپنے سر پر لگایا ہے اور پھر بھی فرش پر بال ہر جگہ پھیلتے نظر آ رہے ہیں، تو اس کا کیا مطلب؟

شخصیت کو بدل دینے والا ’بٹر فلائی ہیئر کٹ‘ گھر پر کیسے بنائیں؟

دراصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم پیاز کے رس کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے میں ایک اہم قدم چھوڑ دیتے ہیں۔

پیاز کا رس بالوں کے لیے کیسے فائدہ مند ہے؟

ماہرین غذائیت کے مطابق، پیاز کا رس بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے، کیونکہ یہ سلفر، کیرسیتن، اور دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتا ہے۔

جلد کوچمکدار اور صحت مند رکھنے کے لیے صرف دو اہم عادتیں کافی ہیں

سلفر سے بھرپور: پیاز میں سلفر ہوتا ہے جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے اور بالوں کی نمو میں مدد دیتا ہے۔

کیرسیتن: پیاز کے رس میں کیرسیتن، ایک اینٹی آکسیڈنٹ، ہوتا ہے جو بالوں کو مضبوط کرتا ہے اور سر کی کھال کی سوزش کو کم کرتا ہے۔

لوٹس کے پتے بطور سن اسکرین، نیا ٹرینڈ

ڈینڈرف اور بیکٹیریا سے بچاؤ: پیاز کا رس سر کی کھال کو صاف رکھتا ہے، جس سے بالوں کی جڑیں صحت مند رہتی ہیں اور بالوں کا جھڑنا کم ہوتا ہے۔

گھریلو پیاز کا رس کیوں مؤثر نہیں ہوتا؟

زیادہ تر لوگ پیاز کا رس نکال کر سیدھا اپنے سر پر لگا دیتے ہیں، لیکن یہ طریقہ مؤثر نہیں ہوتا کیونکہ پیاز کا رس خمیر ہونے کے بعد ہی مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پیاز کا رس تب ہی مکمل اثر دکھاتا ہے جب اسے خمیر زدہ ہونے کا وقت دیا جائے۔

پیاز کا رس خمیر کرنے کا طریقہ

پیاز کا رس استعمال کرنے سے پہلے، اسے کم از کم 72 گھنٹے کے لیے خمیر ہونے دیں۔ اس کے بعد ہی یہ رس بالوں کے لیے مؤثر ہو گا۔

خمیر شدہ پیاز کے رس کو بالوں کی صحت کے لیے استعمال کرنے کا صحیح طریقہ یہ ہے۔

سب سے پہلے اپنے سر کو گیلا کر لیں۔

خمیر شدہ پیاز کے رس کو اپنے سر پر 2-3 منٹ تک اچھی طرح سے مالش کریں۔

پھر شاور کیپ سے سر ڈھانپ کر 30 سے 60 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

آخر میں، نرم شیمپو سے دو بار اپنے سر کو دھو لیں۔

بہترین نتائج کے لیے اس عمل کو ہفتے میں دو بار 4-6 ہفتوں تک جاری رکھیں۔

خمیر شدہ پیاز کا رس بالوں کے لیے کیسے فائدہ مند ہے؟

خمیر شدہ پیاز کا رس بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے، سر کی کھال کو صاف رکھتا ہے اور بالوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔

خمیر ہونے کے بعد پیاز کے رس میں موجود کیرسیتن کی افادیت بڑھ جاتی ہے۔

پیاز کا رس آپ کی سر کی کھال کے پی ایچ سے ہم آہنگ ہو جاتا ہے جس سے سر میں جلن اور خارش کم ہوتی ہے۔

خمیر ہونے سے پیاز کے رس میں نئے اینزائمز اور وٹامنز پیدا ہوتے ہیں جو بالوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

اگر آپ چاہیں تو اس رس میں 5 قطرے روزمیری آئل کے بھی ڈال سکتے ہیں، جو بالوں کی دوبارہ نشوونما کے لیے مؤثر ثابت ہو چکا ہے۔

اگلی بار جب آپ پیاز کا رس نکالیں تو اسے فوراً نہ لگائیں بلکہ اسے 72 گھنٹے کے لیے خمیر ہونے دیں تاکہ آپ کو بہترین نتائج مل سکیں۔

Similar Posts