اقوام متحدہ میں انسانی امور کے رابطہ دفتر (OCHA) نے کہا ہے کہ 17 جون سے 23 جون کے درمیان اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینیوں پر کم از کم 23 حملے کیے جن کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان ہو۔
اقوام متحدہ میں انسانی امور کے رابطہ دفتر کے مطابق ان حملوں میں ایک فلسطینی شخص شہید ہوا جبکہ 14 دیگر افراد زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بتایا کہ ان حملوں کے دوران فلسطینی کمیونٹیز پر، جو مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع ہیں، آتش زنی، قتل اور پودوں بالخصوص زیتون کے درختوں کی توڑ پھوڑ جیسے واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
ٹرمپ اور نیتن یاہو کا غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم کرنے پر اتفاق، برطانوی اخبار کا دعویٰ
دوسری جانب غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پچھلے ایک ماہ میں 549 امداد کے منتظر افراد شہید کردیے گئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 72 افراد اسرائیلی حملوں کو نشانہ بن کر شہید ہوگئے۔
امریکہ کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیشکش کا امکان
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی دہشتگردی میں اب تک 56 ہزار 259 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 13 ہزار 458 زخمی ہوگئے ہیں۔