غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید 72 فلسطینی شہید

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیلی فوج نے امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر فائرنگ اور گولہ باری سے مزید 72 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، 24 گھنٹے میں مزید 103 فلسطینی شہید اور 219 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 4 ہفتوں میں امداد کے منتظر 549 فلسطینی شہید، 4 ہزار سے زائد زخمی ہوئے، نصیرات میں اسکول پر اسرائیلی بمباری سے 9 افراد شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 56 ہزار 259 ہو گئی،1 لاکھ 32 ہزار 458 افراد زخمی ہو چکے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے کے دوران 20 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردی جاری، مزید 103 نہتے فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امدادی خوراک حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔

محصور غزہ میں اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جہاں عام شہری خوراک، پانی اور طبی سہولتوں سے محروم ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ امدادی قافلوں اور لائنوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔

تل ابیب میں یرغمالیوں کے خاندانوں نے احتجاج کیا ہے اور اسرائیل حکومت کے ساتھ ساتھ امریکی صدر سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی کا شدید مطالبہ کیا ہے۔

Similar Posts