ایما زون کے بانی اورسابق نیوز اینکر لورین سانچزکی پُرتعیش شادی کی تقریب کل وینس میں ہوگی

0 minutes, 0 seconds Read

ایما زون کےبانی جیف بیزوس اورسابق نیوزاینکروپائلٹ لورین سانچز کی پُرتعیش شادی کی تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا جبکہ مرکزی تقریب کل وینس کے تاریخی سان جیورجیو میگیور جزیرے پر منعقد ہوگی، اس شادی دنیا کی مہنگی ترین شادی قرار دیا جارہا ہے۔

دنیا کے ارب پتی جیف بیزوس کی شادی کی تقریبات کا آج سے آغاز ہورہا ہے، تیاریاں آخری مراحلے میں داخل ہوچکیں ہیں،ایمازون کے مالک جیف بیزوس اور لورین سانچیز وینس پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی شادی کی پُرتعیش تقریب ہوگی۔

وینس (اٹلی) میں ہونے والی اس یادگار تقریب میں دنیا بھر سے 250 سے زائد معروف شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا دوسری شادی کا فیصلہ، دُلہن کون ؟

شادی کی تقریبات تین روز پر محیط ہیں۔ ابتدائی تقریب میڈونا ڈیل اورٹو چرچ کے احاطے میں منعقد ہوئی جبکہ اختتامی تقریب آرسنیل میں ہوگی، جس میں لیڈی گاگا اور ایلٹن جان کی پرفارمنس متوقع ہے۔

مہمانوں میں امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ، اپرا ونفری، کِم کارداشیئن، لیونارڈو ڈی کیپریو، ٹام بریڈی، بل گیٹس اور ایوانجلینا جورڈن شامل ہیں۔ دنیا بھر سے 90 نجی طیاروں کے ذریعے مہمانوں کو وینس پہنچایا جا رہا ہے، جن کے لیے خصوصی سکیورٹی، ہوائی، بحری اور زمینی انتظامات کیے گئے ہیں۔

عالمی یہودی تنظیم کا ’بوال‘ کو ایمازون پرائم سے ہٹانے کا مطالبہ

تقریب کے 80 فیصد انتظامات وینس کے مقامی اداروں سے کرائے گئے ہیں، جن میں قدیم اور مشہور بیکری روزا سلوا کی پیسٹریز شامل ہیں۔

بیکری نے اس موقع کے لیے 200 سے زائد خصوصی گُڈی بیگز تیار کیے ہیں، جن میں چلغوزے کی بسولا بسکس اور ریزن زلیٹی ککس شامل ہیں۔

مہمانوں کو بطور تحفہ لگونا بی کی مہنگی وینیشین مورو آں شیشے کی اشیاء بھی دی جائیں گی۔

جیف بیزوس کی شادی پر 56 ملین ڈالر (تقریباً 15 ارب پاکستانی روپے) سے زائد کے اخراجات متوقع ہیں، جس سے وینس شہر کو بڑا اقتصادی فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔

Similar Posts