کیا آپ کو معلوم ہے کہ اکثر لوگوں کو پتا ہی نہیں چلتا کہ وہ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہیں؟ اسی لیے ڈاکٹر اسے ”خاموش قاتل“ کہتے ہیں۔
جب تک بلڈ پریشر بہت زیادہ نہ بڑھ جائے، علامات ظاہر نہیں ہوتیں لیکن تب تک دل، دماغ اور گردے پر نقصان ہو چکا ہوتا ہے۔
اگر آپ نمک زیادہ کھاتے ہیں، ہر وقت پریشان یا غصے میں رہتے ہیں، پانی جسم میں جمع ہو جاتا ہے یا آپ کی روزمرہ کی عادات صحت مند نہیں تو بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔
’روزانہ ایک سیب رکھے ڈاکٹر کو دور‘، دعوے کی حقیقت کیا ہے؟
اچھی خبر یہ ہے کہ کچھ پھل ایسے ہیں جو قدرتی طور پر بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اگر آپ انہیں روزانہ کی خوراک میں شامل کریں، تو دوائیوں کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔
کیلا
کیلا پوٹاشیم سے بھرا ہوتا ہے۔
یہ ایک ایسا غذائی جز ہے جو بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
روزانہ ایک کیلا کھانے سے دل کی صحت بہتر ہوتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر کم ہو سکتا ہے۔
زیادہ نمک کا استعمال ڈپریشن اور چڑچڑے پن کا باعث: نئی تحقیق میں انکشاف
انار
انار کا رس پینے سے بھی بلڈ پریشر کم ہو سکتا ہے۔
یہ خون کی نالیوں کو کھولنے میں مدد دیتا ہے، جس سے خون آسانی سے بہتا ہے اور دل پر دباؤ کم ہوتا ہے۔
کیوی
کیوی ایک چھوٹا سا مگر طاقتور پھل ہے۔
روزانہ دو کیوی کھانے سے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔
یہ پھل نہ صرف پوٹاشیم دیتا ہے بلکہ خون کے بہاؤ کو بھی بہتر کرتا ہے۔
مالٹا
مالٹا وٹامن سی، فائبر اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے۔
یہ پھل دل کو صحت مند رکھتا ہے اور بلڈ پریشر کو نارمل کرنے میں مدد دیتا ہے۔
تربوز
تربوز گرمیوں کا مزیدار پھل ہے، لیکن یہ صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔
اس میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں اور بلڈ پریشر کم کرتے ہیں۔
خوبانی
خوبانی میں بھی پوٹاشیم ہوتا ہے، جو بلڈ پریشر کو قابو میں رکھنے میں مددگار ہے۔
دو خوبانیاں کھانے سے دل کو فائدہ ہوتا ہے اور فالج کے خطرے میں کمی آتی ہے۔
صرف دوا پر بھروسا نہ کریں، صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں۔
اگر آپ ان پھلوں کو روزانہ کھانے کی عادت بنا لیں، تو دل اور بلڈ پریشر دونوں کا خیال رکھا جا سکتا ہے۔
یاد رکھیں: اگر آپ بلڈ پریشر کے مریض ہیں، تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔ یہ معلومات صرف رہنمائی کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔