اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ سازی جاری، ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ سازی کا سلسلہ جاری ہے، چار روز کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 4 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج ایک کے بعد ایک ریکارڈ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ سرمایہ کاروں کے وارے نیارے ہوگئے۔ کہا مثبت خبروں نے مارکیٹ کو بڑھاوا دیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی لہر، انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

بروکرز کہتے ہیں پالسیی ریٹ میں کمی اور سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد لوگ اپنا پیسہ مارکیٹ میں لگا رہے ہیں۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری کے نتیجے میں بازار میں تیزی ہے، پیسہ لگاتے وقت احتیاط سے کام لیا جائے، بازار میں پرافٹ ٹیکنگ یا کریکشن کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Similar Posts