کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کا رہائشی 17 سالہ نوجوان سید شاہ علی قادری نیگلریا فاؤلری کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گیا۔
کراچی میں نیگلریا فاؤلری (دماغ خور امیبا) سے متاثرہ ایک اور نوجوان نے اپنی جان گنوادی۔ نارتھ کراچی کا رہائشی 17 سالہ سید شاہ علی قادری شدید مرض میں مبتلا ہو کر زندگی کی بازی ہار گیا۔
متاثرہ نوجوان کو پہلے آغا خان اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں لیبارٹری رپورٹ میں دماغ خور امیبا کی تصدیق ہوئی۔
کراچی میں ایک اور شہری نگلیریا سے جاں بحق ہوگیا
کراچی: جان لیوا جرثومے نگلیریا نے ایک اور شخص کی جان لے لی
افسوس کی بات یہ ہے کہ نوجوان کی نہانے یا تیراکی کی کوئی تاریخ نہیں تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بیماری صرف آلودہ پانی یا دیگر آلودہ ذرائع سے بھی ہو سکتی ہے۔
سال 2025 میں کراچی میں نیگلریا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اب چار ہو چکی ہے، ماہرین کی شہریوں سے ٹنکیوں کی صفائی اور پانی ابال کر استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔