پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی آگئی، بلوم برگ

0 minutes, 1 second Read

پاکستان کی معیشت کے دیوالیہ سے مستحکم ہونے تک کا سفرجاری ہے۔ عالمی سطح پر پوائنٹس میں بہتری، بلوم برگ نے تصدیق کردی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں نمایاں کمی ہوگئی، پاکستان گزشتہ بارہ ماہ میں تمام ممالک میں بہتری میں پہلے نمبر پر رہا، پوائنٹس میں گیارہ فیصد بہتری آئی۔

پاکستان کی معیشت کے دیوالیہ سے مستحکم ہونے تک کے سفر میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، دیوالیہ ہونے کے خطرات میں نمایاں کمی ہو گئی، پاکستان گزشتہ 12 ماہ میں تمام ممالک میں بہتری میں پہلے نمبر پر رہا۔

تازہ ترین بلوم برگ انٹیلیجنس کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے عالمی سطح پر خودمختار ڈیفالٹ رسک میں بہتری کے لحاظ سے سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ یہ بہتری سی ڈی ایس ایمپلائڈ پروببلٹی (CDS-implied probability) کے ذریعے ماپی گئی۔

بلوم برگ انٹیلیجنس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں پاکستان نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ خودمختار ڈیفالٹ رسک میں کمی ریکارڈ کی ہے، ڈیفالٹ کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد پر آ گیا- یعنی 1100 بیسس پوائنٹس کی زبردست بہتری آئی۔

مشیر برائے وزیر خزانہ خرم شہزاد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا یہ کمی بڑی ابھرتی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان، ارجنٹینا 7فیصد، تیونس- 4 فیصد اور نائجیریا -5 فیصد سے بھی آگے ہے،

اس کے برعکس، ترکی، ایکواڈور، مصر، اور گبون جیسے ممالک میں ڈیفالٹ رسک میں اضافہ دیکھا گیا ہے، پاکستان میں رسک میں اس تیز کمی کا مطلب ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، جس کی بنیادی وجوہات معاشی استحکام، ساختی اصلاحات، آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے اور بروقت قرضوں کی ادائیگی اورعالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے بہتر کریڈٹ آؤٹ لک رہا۔

یہ عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان نہ صرف دوبارہ عالمی نقشے پر آ گیا ہے بلکہ اب استحکام، اعتبار اور اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

Similar Posts