ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور صحافی لورین سانچز کی شادی ہوگئی

0 minutes, 0 seconds Read

اٹلی کے شہر وینس میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس اور صحافی لورین کی پُرتعیش شادی کی تقریبات جاری ہیں، دُلہا دُلہن کی پہلی تصویر سامنے آگئی، لورین سانچیز نے انسٹاگرام پر شادی کے جوڑے میں تصاویر شیئر کردیں، مشہور میگزین ووگ نے بھی اپنے سرورق پر دلہن کی تصویر شائع کی ہے،شادی کی تقریب میں اداکاروں سمیت مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے جمعہ کو اطالوی شہر وینس میں ٹی وی پریزینٹر لورین سانچز سے شادی کر لی۔ یہ تقریب شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جہاں ہالی ووڈ، شاہی خاندانوں اور عالمی اسٹیج کی معروف شخصیات کی بھرمار نظر آئی۔

تقریب کے لیے وینس کے مشہور جزیرے سان جیورجیو کو خصوصی طور پر سجایا گیا، جہاں معروف اطالوی گلوکار آندریا بوچیلی کے بیٹے ماتیو بوچیلی نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

امیزون کے بانی جیف بیزوس، لورین سانچیز کی پُرتعیش شادی کی تقریب آج ہوگی

55 سالہ دلہن لورین سانچز نے ڈولچی اینڈ گبانا کا خصوصی لیس والا ہاؤت کؤچر لباس زیب تن کیا، جسے مکمل ہونے میں 900 گھنٹے لگے۔

سانچز نے کہا ”میں خود کو ایک شہزادی جیسا محسوس کر رہی ہوں۔“

شادی کے بعد کی تصاویر میں دونوں چہروں پر خوشی عیاں تھی، جب کہ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں صرف ایک دل کا ایموجی اور تاریخ درج تھی۔

ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا دوسری شادی کا فیصلہ، دُلہن کون ؟

تقریب میں تقریباً 200 مہمان شریک ہوئے، جن میں سے 70 خاندان کے افراد تھے۔ اگرچہ تقریب کا ماحول انتہائی پرتعیش تھا۔

سانچز نے ووگ سے بات کرتے ہوئے کہا ”یہ لمحہ ہمارے لیے بہت ذاتی اور قریبی نوعیت کا تھا۔“

شادی کی تقریبات تین روز تک جاری رہیں گی جن کا اختتام ہفتے کے روز ایک پرانی قرونِ وسطیٰ کی شپ یارڈ میں بڑی پارٹی کے ساتھ ہوگا، جہاں لیڈی گاگا اور ایلٹن جان کے پرفارم کرنے کی توقع ہے۔

تقریب کے موقع پر شہر کی نہروں میں پاپارازی کی بھرمار دیکھنے کو ملی، جو واٹر ٹیکسیوں میں سوار ہوکر مشہور شخصیات کی جھلک دیکھنے کو بےتاب تھے۔ شرکت کرنے والی دیگر نمایاں شخصیات میں اوپرا ونفری، کیلی جینر، اورلینڈو بلوم اور ایوانکا ٹرمپ شامل ہیں۔

Similar Posts