اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اوگرا نے صارفین کےلیے گیس مہنگی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمت 200 تا 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔

اسی طرح نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس کے نرخ 500 سے 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر ماہانہ 600 روپے فکسڈ چارجز، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ 1500 روپے فکسڈ چارجز ہوں گے۔

اس کے علاوہ 1.5 میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والے نان پروٹکیٹڈ صارفین کے لیے 3 ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری، سیمی گورنمنٹ، اسپتال، تعلیمی اداروں کے لیے گیس کے نرخ مقرر کردیے گئے، ان اداروں کے لیے گیس کے نرخ 3 ہزار 175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔

روٹی کے تندروں کے لیے گیس کے نرخ 110 روپے سے 700 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو، کمرشل صارفین کے لیے گیس کے نرخ 3900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، جنرل انڈسٹری کے لیے گیس کے نرخ 2300روپے فی ایم ایم بی ٹی یو نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کیپٹو پاور کے لیے گیس کے نرخ 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، سی این جی کے لیے 3750، سیمیٹ فیکٹریوں کے لیے 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، کھاد فیکٹریوں کے لیے ایک ہزار597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کے الیکڑک سمیت تمام بجلی گھروں کےلیے 1225 روپے فی ایم ایم بی ٹی مقرر کیے گئے ہیں۔

بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ

دوسری جانب اوگرا نے بلک صارفین، پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں یکم جولائی سے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گھریلو صارفین کے لیے صرف ماہانہ فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے، گھریلوصارفین، کمرشل، کیپٹیو، سی این جی کے لیے گیس کی قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں جبکہ سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے لیے بھی گیس کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے اور فکسڈ چارجز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 450 روپے ماہانہ جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1400 روپے کردیے گئے جبکہ 1.5 کیوبک میٹر سے زائد گیس استعمال کرنے والوں کے فکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 2400 روپے کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس اور صنعتی صارفین کے لیے قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی گئی۔

Similar Posts