پاکستان نے ہمارے کئی طیارے مارگرائے، بھارتی دفاعی اتاشی

0 minutes, 0 seconds Read

انڈونیشیا میں تعینات بھارتی دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار نے ایک غیرمعمولی اعتراف کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے 7 مئی کی رات بھارتی فضائیہ کے کئی طیارے مار گرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں یہ تو نہیں کہتا کہ بہت سارے طیارے گرائے گئے، لیکن یہ ضرور مانتا ہوں کہ پاکستان نے کئی طیارے گرائے۔“

عالمی میڈیا کے مطابق کیپٹن شیو کمار انڈونیشیا کی ایک یونیورسٹی میں خطاب کر رہے تھے جب انہوں نے یہ بیان دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی افواج سیاسی قیادت کے زیرِ حکم کام کرتی ہیں اور اسی محدود کنٹرول کے باعث بعض اوقات آپریشنل نقصانات بھی ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے کچھ لڑاکا طیارے 7 مئی 2025 کی رات دشمن کی جوابی کارروائی میں تباہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی، لیکن بعض فیصلے ہماری حدود میں نہیں تھے۔“

دوسری جانب بھارتی وزارتِ خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے شیو کمار کے ریمارکس کو ”سیاق و سباق سے ہٹ کر“ پیش کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ میڈیا نے ان کی باتوں کو توڑ مروڑ کر بیان کیا۔

Similar Posts