چین نے پاکستان کا 3.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ (3.4 ارب) ڈالر کا قرض رول اوور کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین نے پاکستان کے پاس گزشتہ 3 سال سے موجود 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کو رول اوور کیا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے 2 ماہ قبل واپس کیے گئے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے کمرشل قرضوں کو بھی ری فنانس کیا گیا ہے۔

پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے کمرشل بینکوں سے ایک ارب ڈالر اور 50 کروڑ ڈالر دیگر ملٹی لیٹرل فنانسنگ سے حاصل ہوچکے ہیں۔

پاکستان کو آئی ایم ایف شرائط کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک چودہ ارب ڈالر سے اوپر رکھنے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ قرض رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ ذخائر 14 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔

Similar Posts