کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل ختم جبکہ دوسرا اسپیل 5 جولائی سے سندھ میں داخل ہو گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ مغربی سمت سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا دوسرا اسپیل 5 جولائی سے سندھ میں داخل ہو سکتا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ وہ اسپیل کراچی کو کب اور کس شدت سے متاثر کرے گا۔
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سیزن ستمبر تک جاری رہے گا، اور اس دورامون سون میں طویل وقفہ اور کم وقفہ سے اسپیلز آئیں گے۔
شہر میں فی الوقت بادلوں کا بسیرا ہے اور مطلع ابر آلود ہے۔