گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں زہریلا کھانا کھانے سے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر نوید پہلوان کی دو معصوم بیٹیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ والدین سمیت تین بچے تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب گزشتہ شب نوید پہلوان نے اپنے بچوں کے ساتھ نجی فوڈ پوائنٹ سے کھانا تناول کیا۔ کچھ ہی دیر بعد اہلِ خانہ کی طبیعت بگڑ گئی اور سب کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
بدقسمتی سے 7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت جانبر نہ ہو سکیں اور دم توڑ گئیں، جبکہ نوید پہلوان، ان کی اہلیہ اور دیگر تین بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
منڈی بہاؤالدین: زہریلی چیز کھانے سے 3 طالبعلم جاں بحق، 13 کی حالت غیر
واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آ گئی ہے، اور فوڈ پوائنٹ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔