میئر کراچی ٹاون میونسپل کارپوریشنز سے ناراض، وزیربلدیات کو شکایتی خط لکھ دیا

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کے درمیان مختلف یوٹیلٹی اداروں کی طرف سے دئے گئے روڈ کٹنگ چارجز کے استعمال پر تنازع سامنے آگیا۔ میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو شکایتی خط لکھ دیا۔ کہتے ہیں سڑکوں کی کھدائی کے بدلے روڈ کٹنگ چارجز کی مد میں رقم مختلف ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز کو موصول ہوئی لیکن سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی۔

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز مرمت فنڈز کے معاملے پر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کو شکایتی خط لکھ دیا۔ کہتے ہیں اہم شاہرائیں اور گلیاں یوٹیلیٹی ادارں کی جانب سے کھودی گئیں۔ ان سڑکوں اور گلیوں کی کھدائی کے بدلے روڈ کٹنگ چارجز مختلف ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز نے وصول کیے۔ رقم کی وصولی کے باوجود سڑکوں کی مرمت نہیں کی گئی۔ گیس اور دیگر سہولیات کی فراہمی ضروری ہے لیکن اس کے بعد سڑکوں کی مرمت بھی لازمی ہے۔ میئر کراچی نے خط میں شکایت کی ہے کہ ٹاون میونسپل کارپوریشنز حدود سے تجاوز کرکے کے ایم سی کی سڑکوں کے روڈ کٹنگ چارجز بھی وصول کر رہے ہیں۔ تمام ٹی ایم سیز کو اس حوالے سے فوری ہدایات جاری کی جائیں تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔

Similar Posts