گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے والے پہلے بلاول اور مریم نواز سے استعفمیٰ مانگیں، بیرسٹر سیف

0 minutes, 0 seconds Read

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور کا استعفیٰ مانگنے والے تھرپارکر میں بھوک سے ہلاکتوں پر بلاول اور مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگیں۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سانحہ سوات پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوات کا موسم خراب تھا، ایئیرایمبولینس کے استعمال پر بڑے نقصان کا خدشہ تھا، غفلت کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی جاری ہے، تجاوزات کو بھی گرایا جارہا ہے۔

دریائے سوات میں 12 اموات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ کے مطالبے پر بیرسٹرسیف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وزیراعلی علی امین گنڈا پور سے استعفی مانگ رہے ہیں وہ پہلے بلاول بھٹو اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے استعفی مانگیں اور تھر کے بچوں کی اموات پر بلاول پر ایف آئی آر درج کروائیں۔

بیرسٹر سیف نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہ ان کی انتہائی دن رات کی محنت اور کوشش کے نتیجے میں 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہوئی جس کے بعد اس قسم کے فیصلے ہو رہے ہیں۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے ڈاکٹر عباد کے بیان پر ان کی بھی کلاس لے لی اور کہا کہ گڑ گڑ کرو منہ میں مٹھاس آجائے گی ہوگا کچھ نہیں۔

Similar Posts