اسکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں کی گاڑی لاپتہ، پولیس نے تلاش شروع کردی

0 minutes, 0 seconds Read

اسکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں کی گاڑی گزشتہ روز سے لاپتہ ہے، گاڑی میں 4 افراد سوار ہیں جبکہ پولیس نے تلاش شروع کردی۔

اسکردو سے گلگت جانے والی ایک سیاحوں گاڑی لاپتہ ہو گئی، گاڑی میں سوار چار افراد سے گزشتہ صبح سے رابطہ منقطع ہے جبکہ لاپتہ گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔

ذرائع کے مطابق گاڑی سے آخری رابطہ اتوار کے روز دن 11 بجے ہوا تھا، جس کے بعد ان کا فون بند ہو گیا اور اہل خانہ اور متعلقہ حکام سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

پولیس نے سیاحوں کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر گاڑی کی تلاش شروع کر دی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ متعلقہ ادارے بھی سیاحوں کی بازیابی کے لیے متحرک ہیں۔

حکام نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو گاڑی یا لاپتہ افراد کے حوالے سے کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔

Similar Posts