برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سیلاب سے اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دل شکستہ ہوں، اپنے پیاروں کو المناک آفات میں کھونا تباہ کن ہے، واضح ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں صف اول پر ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ نے کہا کہ سیلاب سے جانی نقصان سے دل شکستہ ہوں، اپنے پیاروں کو المناک آفات میں کھونا تباہ کن ہے۔
جین میریٹ نے مزید کہا کہ سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتی ہوں، یہ بات واضح ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں صف اول پر ہے۔