مری میں میں 2 گروپوں میں شدید لڑائی، مال روڈ میدان جنگ بن گیا

0 minutes, 0 seconds Read

مری میں جی پی او چوک میں 2 گروپوں میں شدید لڑائی کے بعد مال روڈ میدان جنگ بن گیا، دونوں جانب سے شدید فائرنگ اور پتھراؤ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جی پی او چوک مری میں 2 گروپوں کے درمیان شدید لڑائی اور دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد مال روڈ میدان جنگ بن گیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ مال روڈ پر بھگدڑ مچ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر کھلے عام فائرنگ کی، جس سے موقع پر موجود سیاحوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ جھڑپ کے دوران کئی سیاح فیملیز محفوظ مقامات کی جانب دوڑتی رہیں۔

فائرنگ سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ مقامی دکانداروں نے حفاظتی طور پر اپنی دکانیں بند کردیں۔

پولیس موقع پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے تاہم کشیدگی کے باعث علاقے میں بدستور خوف کا ماحول برقرار ہے۔

واقعے کے بعد شہری اور سیاح انتظامیہ سے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Similar Posts