ڈی آئی خان میں 6 سالہ بچے کے قتل کیس میں اہم پیشرفت، سگی ماں اور سوتیلا باپ ملوث نکلے

0 minutes, 0 seconds Read

ڈیرہ اسماعیل خان میں 6 سالہ بچے کے قتل کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، واردات میں سگی ماں اور سوتیلا باپ ملوث نکلے جس کے بعد ملزمان کو ملتان سے گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کو دو روز پہلے سڑک سے بچے کی لاش ملی تھی جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس میں دو روز قبل مبینہ طور پر سگی ماں نے دوسرے شوہر کے ساتھ مل کر 6 سالہ بچے کو قتل کردیا اور لاش سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے عیدگاہ کلاں سے دو روز قبل 6 سالہ بچے ذیشان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کے واقعے میں اہم پیشرفت ہوئی جب لاش کو سڑک کنارے پھینکتے ہوئے خاتون کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔

کم سن بچے کا اغوا کے بعد قتل، سگی ماں ملوث نکلی

پولیس کے مطابق قتل میں چھ سالہ بچے کی سگی ماں کرن اور سوتیلا باپ ملوث پائے گئے ہیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ملتان سے گرفتار کیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کا منہ دبا کر سانس روکی گئی جس سے اس کی موت واقع ہوئی تھی، ویڈیو میں عبایہ میں ملبوس خاتون کو لاش سڑک کنارے رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Similar Posts