پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔ 100 انڈیکس میں 200 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 30 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے اعتماد میں بہتری اور اقتصادی اشاریوں میں مثبت پیش رفت کو اس تیزی کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان مستحکم ہو رہا ہے، جس سے آئندہ دنوں میں مزید بہتری کی توقع ہے۔