بالی وڈ اداکار مائیکل میڈسن چل بسے

0 minutes, 0 seconds Read

ہالی وڈ کے معروف اداکار مائیکل میڈسن 67 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ان کا انتقال کیلیفورنیا میں اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوا۔

خاتون نےصرف 5 ڈالر کے بسکٹ سے 50 ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا!

مائیکل میڈسن کا کیریئر چالیس سال پر محیط تھا، اور وہ ہالی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔

مائیکل میڈسن نے اپنے کیریئر میں کئی یادگار کردار ادا کیے اور انہیں اپنی خاص اداکاری کے لیے پہچانا جاتا تھا۔

امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے شوہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی

انہوں نے فلم ریزروائر ڈاگز، کِل بِل: والیوم 2 اور ونس اپون آ ٹائم ان ہالی وڈ میں یادگار کردار نبھائے.

ان کے قریبی حلقے کے مطابق وہ ایک دلچسپ، حساس اور گہرے سوچ کے مالک انسان تھے۔

ان کی وفات پر ہالی وڈ کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Similar Posts