بھارت کو پیشہ ورانہ مہارت مثالی حوصلے سے جواب دیا، وزیراعظم کا ای سی او اجلاس سے خطاب

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا اور سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کرنا ناقابل قبول ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے بھارت کو مثالی حوصلے سے جواب دیا۔ ایران کے خلاف بلاجواز اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

اقتصادی تعاون تنظیم کے 17ویں سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کامیاب میزبانی پر صدر الہام علیوف کو مبارکباد دیتا ہوں، خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر مشکور ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بطور چیئرمین ای سی او قازقستان کے صدر نے اہم خدمات انجام دیں، عالمی منظرنامے میں ٹیکنالوجیکل تبدیلیاں تیزی سے رونما ہورہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتے ہوئے باہمی انحصار اور علم کی وسعت کا نیا دور شروع ہورہا ہے، علاقائی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کیلئے ٹیکنالوجی کی ترقی ناگزیز ہے، ترقی کے عمل میں رکن ملکوں کے ساتھ اجتماعی کاوشوں میں شریک ہونے پر فخر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پائیدار اور موسمیاتی لحاظ سے مضبوط مستقبل، بہت مناسب اور بروقت ہے، ای سی او رکن ملکوں کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے گہرے اثرات کا سامنا ہے۔ پگھلتے گلیشیئر، شدید گرمی، تباہ کن سیلاب و دیگر چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطام میں کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز نے لاکھوں لوگوں کی غذائی سلامتی اور روزگار خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے انتہائی متاثرہ 10ملکوں میں شامل ہے، 2022 میں پاکستان نےتباہ کن سیلاب کا سامنا کیا جس میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثرہوئے اور املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حملے میں شہید ایرانیوں کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کا پاکستان پر حملہ خطے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش تھی، مقبوضہ کشمیر میں ایک بدقسمت واقعے کے بعد بھارت نے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بدامنی پیدا کرنے والی قوتیں اپنے مقاصد کے لیے خطے میں عدم استحکام چاہتی ہیں، ایران پر غیر قانونی اور غیر منطقی اسرائیلی حملے اس رجحان کا حالیہ مظاہرہ تھے، پاکستان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، اس جارحیت کے شعلوں نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لینے کا خطرہ پیدا کیا تھا۔

Similar Posts