ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردیئے

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کردیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ بگ بیوٹی فل بل کسی ملک کی تاریخ کا بہترین بل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کو پھر سے عظیم ترین ملک بنائیں گے۔

تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے سے متعلق دوبارہ بات کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل امریکی فضائیہ نے ایران میں کامیاب آپریشن کیا، ہم نے امریکا کی طاقت کو بحال کیا ہے۔

غزہ میں جنگ بندی پر حماس کا جواب 24 گھنٹے میں آجائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان جانا ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جو بائیڈن دور میں اکیس ملین افراد غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے۔ اب ہمارے بارڈرز پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔

صدر ٹرمپ نے امریکی فوج سے متعلق کہا کہ میں امریکی بری، بحری اور فضائی فوج سے محبت کرتا ہوں۔ ان کے افسران اور جوانوں کو میرا سلام ہے۔

روسی صدر کے ساتھ بات چیت سے مایوسی ہوئی، ٹرمپ

انہوں نے نیٹو پر امریکی اخراجات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے امریکا کا 2 فیصد بجٹ نیٹو پر خرچ ہوتا تھا جو اب 5 فیصد تک بڑھ چکا ہے۔ انہوں نے اسے امریکا کی عالمی قیادت کی بحالی کا مظہر قرار دیا۔

Similar Posts