مظفرگڑھ: بچوں کے درمیان تکرار، فائرنگ سے ایک بچہ زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

مظفرگڑھ میں شادی کی تقریب میں دو بچوں کےدرمیان تکرار کے بعد فائرنگ سے 1 بچہ زخمی ہوگیا

مظفرگڑھ کے علاقے تھانہ شہرسلطان میں رات گئے شادی کی تقریب میں دو بچوں میں ہونےوالی تکرارکےبعد فائرنگ سےایک بچہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تقریب میں دو بچوں کی تکرار ہوئی، اس دوران 13 سالہ محمد اسد نے محمد فرحان کو گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے فرحان کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن واقعے کی اطلاع پولیس کو نہیں دی گئی۔

فیصل آباد: دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق، دو زخمی

پولیس نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر کے اطلاع دینے پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم اسد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کارروائی شروع کردی ہے۔

Similar Posts