تاریخ رقم؛ 47 سال بعد رجنی کانت اور کمل ہاسن پردۂ اسکرین پر ایک ساتھ؛ ویڈیو وائرل

مداحوں کا طویل انتطار ختم ہوا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے دو سپر اسٹارز لیجنڈری رجنی کانت اور کمل ہاسن ایک ہی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تاریخی فلم معروف پروڈکشن ہاؤس ریڈ جائنٹ موویز بنانے جا رہی ہے اور ہدایت کار نیلسن دلیپ کمار ہیں جو اس وقت رجنی کانت کے ساتھ جیلر 2 پر بھی کام کر رہے ہیں۔

اس فلم کا نام اب تک فائنل نہیں ہوا ہے تاہم اسے ایک عارضی عنوان دونوں سپر اسٹارز کے ناموں کے پہلے پہلے حروف کو ملا کر  KHxRK دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ایک اور پیغام میں پروڈکشن ٹیم نے کہا کہ تاریخ شاذ و نادر ہی خود کو دہراتی ہے لیکن جب ایسا ہوتا ہے تو یہ نسلوں کے لیے ایک یادگار جشن بن جاتا ہے۔

یاد رہے کہ کمل ہاسن اور رجنی کانت اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں متعدد یادگار فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ان فلموں کو آج بھی تامل سنیما کے سنہری دور کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

فلم کی موسیقی معروف موسیقار انیرودھ روی چندر ترتیب دیں گے۔ فلم کی شوٹنگ، کہانی اور ریلیز کی تاریخ کے حوالے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

 

 

Similar Posts