ڈی آئی خان میں موسی زئی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ میں ایس ایچ او قاسم خان محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں ایس ایچ او تھانہ چودہوان قاسم خان کی گاڑی پر موسئ زئی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت جاوید عالم کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی: گیس لیکج کے باعث دھماکا، 3 افراد زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ایس ایچ او قاسم خان محفوظ رہے، ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار گاڑی میں عدالت پیشی کے کیلئے جارہے تھے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقے میں کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔