معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر نے حالیہ دنوں میں اپنی ڈرامائی حد تک کم ہوئی جسمانی ساخت سے سب کو حیران کر دیا، جس کے بعد مداحوں میں ان کی صحت سے متعلق تشویش پیدا ہو گئی۔
کرن جوہر ماضی میں باڈی ڈسمورفیا (جسمانی خود ساختہ کمزوری کا احساس) کے ساتھ اپنی جدوجہد کا اعتراف کر چکے ہیں۔
فلم ”جاٹ“ تنازعہ کا شکار، سنی دیول اور دیگر اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج
17 اپریل کو انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کرن جوہر نے نہ صرف اپنی اچھی صحت کا یقین دلایا بلکہ اس تبدیلی کے پیچھے کی وجوہات بھی بیان کیں۔ ان کا کہنا تھا،’ میں مکمل طور پر صحت مند ہوں، پہلے سے کہیں زیادہ بہتر محسوس کر رہا ہوں۔’
انہوں نے بتایا کہ ایک بلڈ ٹیسٹ کے بعد انہیں اپنے جسم کے مختلف لیولز کو درست کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی، جس کے بعد انہوں نے اپنی خوراک اور طرز زندگی میں واضح تبدیلیاں کیں۔
شاہ رخ خان کی اہلیہ کے ریسٹورنٹ میں بڑی جعلسازی پکڑی گئی
کرن جوہر نے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے روزانہ صرف ایک وقت کھانے کا معمول اپنایا ہے۔ ان کی خوراک میں سخت نظم و ضبط شامل ہے، جس کا مقصد صرف وزن کم کرنا نہیں بلکہ مکمل صحت کی بہتری ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے خود کو جسمانی طور پر متحرک رکھنے کے لیے پیڈل بال کھیلنے اور تیراکی جیسے سرگرمیاں اپنائی ہیں۔
کرن جوہر نے واضح کیا کہ ان کی یہ تبدیلی کسی فیشن یا دباؤ کا نتیجہ نہیں بلکہ صحت مند طرز زندگی کی طرف قدم ہے۔ انہوں نے مداحوں کو یہ پیغام دیا کہ ’اپنے کھانے پینے میں توازن رکھیں، حد سے زیادہ نہ کھائیں، اور خود پر قابو رکھنا سیکھیں۔‘
جب ایک رپورٹر نے ان سے ان کی روٹین کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ، ’اگر میں یہ سب کچھ بتا دوں تو میری ساری ترکیبیں سامنے آ جائیں گی۔‘
کرن کی تبدیلی کے بعد سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ وہ ممکنہ طور پر وزن کم کرنے والی ادویات اوزیمپک کا استعمال کر رہے ہیں، جنہوں نے حالیہ برسوں میں کافی شہرت حاصل کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے بھی کرن جوپر پر وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک کے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔
اس کے جواب میں کرن جوہر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا وزن متوازن غذا کی وجہ سے کم ہوا ہے۔