پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا نے محرم الحرام کے احترام میں وقتی وقفے کے بعد دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے اپنے ایک اہم ویڈیو پیغام میں کیا۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ دس محرم کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ بھرپور انداز میں شروع کی جائے گی اور اس بار احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہرے ہر حلقے میں منعقد ہوں گے اور اس تحریک میں صوبائی حکومت بھی مکمل طور پر شامل ہو گی۔
جنید اکبر نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتجاجی تیاریوں کا آغاز کریں اور محرم الحرام کے بعد بھرپور شرکت کے لیے تیار رہیں۔