سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ: محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

0 minutes, 0 seconds Read

محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، جس کے بعد بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، تورغر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے اور ساتھ ہی ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، مہمند، چترال،خیبر، اورکزئی، پشاور، مردان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، ایبٹ آباد اور پشاور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ صوابی، مردان، کوہستان اور شانگلہ کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا مزید کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوسکتی ہیں لہٰذا سفر پر نکلنے سے قبل صورتحال کی مکمکل تصدیق کریں۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، زیارت، بولان، ژوب، قلات، مستونگ، خضدار میں بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشئرز پھٹنے کا خدشہ ہے۔

Similar Posts