ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 51 ہوگئیں، 27 لڑکیاں لاپتا

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی ریاست ٹیکساس میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچائی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 51 تک جا پہنچی ہے، جن میں 14 بچے بھی شامل ہیں۔

ریاست میں جاری سمر کیمپ میں شریک 27 لڑکیاں تاحال لاپتہ ہیں، جنکی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، کیمپ میں 700 لڑکیاں مقیم تھیں۔

سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر سان اینجلو ہے، جہاں مکانات اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ حکام کے مطابق چند گھنٹوں میں مہینوں کی بارش کا پانی برسا، جس نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ بعض علاقوں میں 6 سے 8 انچ، جبکہ کچھ مقامات پر 10 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریسکیو اداروں کی جانب سے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرہ علاقوں سے 850 افراد کو بحفاظت نکالا جا چکا ہے۔ ریاستی گورنر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فوری وفاقی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے۔

Similar Posts