ندیم بیگ کے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں سجل علی اور آصف رضا میر کے کردار کے بارے میں اہم انکشافات

0 minutes, 0 seconds Read

ہدایت کار ندیم بیگ نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ڈرامہ ”میں منٹو نہیں ہوں“ میں سجل علی کے والد کے کردار کے لیے ان کے ذہن میں آصف رضا میر کا نام تھا۔

ندیم بیگ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جب آصف رضا میر کو اس کردار کے بارے میں آگاہ کیا تو چند منٹوں میں آصف نے اس کردار کے لیے ہامی بھر لی۔

”میں منٹو نہیں ہوں“ ہمایوں سعید کے مد مقابل اداکارہ کون؟ نام سامنے آگیا

ندیم بیگ نے ایک اور سوال کیا کہ کیا وہ سجل علی کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مشکل محسوس کریں گے، جس پر آصف نے جواب دیا کہ ہم سب پروفیشنل ہیں اور کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ڈرامہ کے ہدایت کار نے سجل علی کو فون کیا اور ان سے آصف رضا میر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت لی۔ سجل علی نے بھی بغیر کسی چوںو چراں کےاس بات پر رضامندی ظاہر کی اور کہا کہ وہ آصف رضا میر کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سجل علی کو ڈرامے میں منگنی کا لباس دوبارہ پہننا مہنگا پڑگیا

ندیم بیگ نے مزید کہا کہ ان دونوں ستاروں نے یہ ثابت کر دیا کہ پروفیشنلزم کا مطلب چھوٹے مسائل کو نظر انداز کرنا اور بڑی تصویر کو دیکھنا ہے۔

ندیم بیگ نے یہ بھی کہا کہ سجل علی ہمیشہ سے ان کی پہلی پسند تھیں اور ان کے ذہن میں وہ اس کردار کے لیے بہترین اداکارہ تھیں۔

سجل علی اس ڈرامہ میں ایک طالبہ کا کردار ادا کر رہی ہیں، اور اس کردار کے لیے وہ پہلے ”انکہی“ اور ”گناہ آہن“ میں بھی ان کے ساتھ کام کر چکی تھیں۔

ہدایت کار کے مطابق ڈرامے کی تکمیل میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے کاسٹنگ پر بات نہیں کی جا سکی۔ جیسے ہی ”میں منٹو نہیں ہوں“ پر کام شروع ہوا، سجل علی کو اس میں شامل کر لیا گیا۔

ندیم بیگ نے یہ بھی بتایا کہ اس ڈرامے میں ایک بڑی کاسٹ ہے اور ابتدا میں ان کے درمیان تاریخوں کا انتظام کرنا مشکل تھا لیکن جب تمام فنکاروں نے اس میں شرکت کی، تو معاملات آسان ہو گئے۔

انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ صائمہ خان وہ اسٹار ہیں جن کے ساتھ وہ ہمیشہ کام کرنا چاہتے تھے۔ تاہم، وہ بار بار اس کردار کی پیشکش کو ٹھکرا رہی تھیں۔

ندیم بیگ نے کہا کہ انہیں ہمیشہ یہ محسوس ہوتا تھا کہ صائمہ خان کو ان کے انداز کے مطابق کردار نہیں ملے تھے اور بالآخر ”میں منٹو نہیں ہوں“ میں انہیں وہ کردار پیش کیا جس کی وہ حقدار تھیں۔ ندیم بیگ نے اس کے لیے سید نور سے بات کی اور انہیں اس کردار کے لیے راضی کیا۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ”میں منٹو نہیں ہوں“ کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں اور اس کی تحریر معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے کی ہے۔ یہ ڈرامہ ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے جس میں سماجی اقدار، محبت اور بدلتی ترجیحات کو موضوع بنایا گیا ہے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں کئی معروف اداکار شامل ہیں جن میں ہمایوں سعید، سجل علی، آصف رضا میر، بابر علی،خان، نمیر خان، صائمہ، صاحبہ نور اور کئی بڑے نام شامل ہیں۔

اس ڈرامے کی باقاعدہ نشریات کی تاریخ کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ یہ جلد نشر ہوگا۔

Similar Posts