محسن نقوی کی شرجیل میمن کی رہائش گاہ آمد، محرم میں سندھ حکومت کے انتظامات پر خراج تحسین

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی رہائش گاہ پہنچے، رہائش گاہ آمد پر شرجیل انعام میمن نے محسن نقوی کا پُرتپاک استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے محرم الحرام کے دوران سندھ حکومت اور سندھ پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کی تعریف کی۔

ملاقات میں مجموعی سیاسی منظرنامے، وفاق اور صوبوں کے درمیان تعلقات اور قومی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو درپیش چیلنجزسے نمٹنے، قومی یکجہتی اور عوامی مفاد کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو باہم مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

Similar Posts