پی اے سی اجلاس: پاکستان پوسٹ آفس کا 4 ارب کے غیر مجاز استعمال کا انکشاف

0 minutes, 0 seconds Read

اسلام آباد میں جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان پوسٹ آفس کی جانب سے 4 ارب روپے کے غیر مجاز فنڈز کے استعمال کا انکشاف سامنے آیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ یہ رقم مخصوص اکاؤنٹس کے بجائے دیگر مدات میں استعمال کی گئی۔

اجلاس میں سیکریٹری مواصلات نے مؤقف اختیار کیا کہ نیشنل بینک کے ساتھ ری کنسیلیشن کا عمل ابھی باقی ہے اور ہم مکمل تصفیے کے لیے تیار ہیں۔ اس موقع پر ڈی جی پاکستان پوسٹ نے بھی اعتراف کیا کہ کچھ جی پی اوز میں غلطیاں ہوئیں، اور ری کنسیلیشن کے بعد تمام صورتحال واضح ہو جائے گی۔

تاہم، آڈٹ حکام کا کہنا تھا کہ یہ محض ری کنسیلیشن کا نہیں بلکہ رقوم کے غلط استعمال کا سنگین معاملہ ہے، جس پر پی اے سی اراکین نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اجلاس کے اختتام پر کمیٹی نے معاملے کے حل اور تمام گوشواروں کی تصدیق کے لیے تین ماہ کی مہلت دے دی، تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور مالی بے ضابطگیوں کا سدباب ہو۔

Similar Posts